۱۱ آبان ۱۴۰۳ |۲۸ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Nov 1, 2024
اسپین

حوزہ/ اسپین کی حکومت نے اسرائیل کی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں اور جنگی کارروائیوں کے سبب اپنی پولیس کے لیے ایک اسرائیلی کمپنی سے اسلحے کی خریداری کا معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسپین کی حکومت نے اسرائیل کی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں اور جنگی کارروائیوں کے سبب اپنی پولیس کے لیے ایک اسرائیلی کمپنی سے اسلحے کی خریداری کا معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔

خبر کے مطابق، اسپین کو اسرائیلی کمپنی "Guardian LTD" سے پولیس کے لیے 6 ملین یورو (تقریباً 6.48 ملین ڈالر) کا اسلحہ اور فوجی ساز و سامان خریدنا تھا، لیکن اسرائیلی جرائم کے باعث یہ معاہدہ ختم کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2023 میں اسپین نے اعلان کیا تھا کہ غزہ پر اسرائیل کے حملے کے آغاز کے ساتھ ہی اسرائیل کو اسلحے کی فروخت بند کر دی جائے گی۔ اسپین کی وزارت داخلہ نے کہا کہ غزہ میں جاری جنگ کے آغاز کے بعد اسپین اسرائیل کو اسلحے کی فروخت نہ کرنے کے عہد پر قائم ہے۔

وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ اگرچہ یہ معاملہ خریداری سے متعلق تھا، لیکن اس معاہدے کو منسوخ کرنے کے لیے ضروری قانونی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اسپین نے یہ بھی اعلان کیا کہ اسرائیلی کمپنیاں اب کسی بھی جاری سرکاری ٹینڈر میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔

یاد رہے کہ اسپین ان یورپی ممالک میں شامل ہے جنہوں نے باقاعدہ طور پر فلسطین کو ایک آزاد اور مستقل ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .